ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش : نہر کی زیر تعمیر ٹنل میں حادثہ، 9 مزدور پھنسے، 7 کو بحفاظت نکالا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

مدھیہ پردیش : نہر کی زیر تعمیر ٹنل میں حادثہ، 9 مزدور پھنسے، 7 کو بحفاظت نکالا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

Sun, 13 Feb 2022 12:08:02    S.O. News Service

بھوپال، 13؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں ہفتہ کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں سلیمان آباد میں نرمدا ویلی پراجیکٹ کے تحت بنائی جا رہی زیر زمین سرنگ منہدم ہو گئی ہے جس سے کئی مزدور اندر پھنس گئے ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ضلع مجسٹریٹ سے بات کی اور حادثے کے بارے میں دریافت کیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زیر تعمیر سرنگ منہدم ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے اور ملبے میں پھنسے 7 مزدوروں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ دو مزدور ہنوز ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے بعد موقع پر ایس ڈی آر ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سلیمان آباد واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کٹنی کے ضلع مجسٹریٹ سے فون پر بات کی اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کے مناسب علاج کی ہدایات دی ہیں۔


Share: